گورنر پنجاب سے کونسل آف بشپ اینڈ ہیڈز آف نیشنل چرچز کے 9رُکنی وفدکی ملاقات، کرسمس کا کیک بھی کاٹا

پیر 17 دسمبر 2018 21:33

گورنر پنجاب سے کونسل آف بشپ اینڈ ہیڈز آف نیشنل چرچز کے 9رُکنی وفدکی ..
لاہور ۔17دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2018ء) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے گورنر ہائوس لاہور میں کونسل آف بشپ اینڈ ہیڈز آف نیشنل چرچز کے 9رُکنی وفد نے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران گورنر پنجاب نے وفد کے ہمراہ کرسمس کا کیک کاٹا۔اس موقع پرگورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستان کی سالمیت، استحکام اور ترقی و خوشحالی میں مسیحی برادری کا کردار مثالی رہا ہے۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے کہا کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناحؒ نے کہا تھا کہ پاکستان میں بسنے والے تمام لوگوں کو برابر کے حقوق حاصل ہوں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ مسیحی برادری نے ہر مشکل وقت میں پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ حکومت ملک میں انصاف کی حکمرانی اور آئین کی بالادستی کو یقینی بنانے کے لئے ہرممکن اقدامات کو یقینی بنارہی ہے۔ گورنر نے کہا کہ آپ لوگوں کی پاکستان سے محبت اور کمٹمنٹ پر کسی کو شک و شبہ نہیں ۔ اُنہوں نے کہا کہ اقلیتوں کی جان و مال کی حفاظت حکومت کی ذمہ داری ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ پاکستان بنانے میں مسیحی برادری کا بڑا ہاتھ تھا۔ اُنہوں نے کہا کہ وہی قومیں ترقی کی منازل طے کرتی ہیں جو مل کر جدوجہد کرتی ہیں۔