ریاض میں موسم کی تبدیلی کے ساتھ خواتین کے سکن کے بڑھتے ہوئے مسائل اور سکن کو فریش اور تازہ رکھنے کے حوالے سے ریاض میں خواتین کی تنظیم " ہمنوا " نے سیمنار سجایا

سینمیار میںCosmetic Dermatolgy ڈاکٹر انعم احسن نے خواتین کو سکن کے بڑھتے ہوئے مسائل اور سکن کو خوبصورت ترو تازہ رکھنے کے حوالے سے مختلف ٹپس دیئے

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 17 دسمبر 2018 20:44

ریاض میں موسم کی تبدیلی کے ساتھ خواتین کے سکن کے بڑھتے ہوئے مسائل اور ..
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 دسمبر2018ء،نمائندہ خصوصی،خرّم خان،ریاض) ڈاکٹر انعم کا کہنا تھا کہ موسم کی تبدیلی کے ساتھ کچھ خواتین کو قدرتی طور پر سکن کا ایشو ہوتا ہے اور کچھ اولڈ ایچ فیکٹر کی وجہ سے سکن پر جھریاں اور داغ نمایاں نظر آتے ہیں جس کو اب جدید ٹیکنالوج کے زریعے ختم کیا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)



ڈاکٹر انعم احسن نے خواتین کے سوالوں کے جوابات بھی دیئے اور سیمنار میں لائیو سکن ٹریٹمنٹ کرکے خواتین کو سکن کے مسائل اور اس کے حل کے حوالے سے بریف کیا۔



سیمینار سے ہمنوا کی صدر بلقیس صفدر اور ایونٹ آرگنائیزر مدیحہ نعمان نے تمام خواتین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہمنوا کے پلیٹ فارم سے دیار غیر میں خواتین کے لیے اس طرح کے تربیتی سیمینار آئندہ بھی ہوتے رہیں گئے۔

متعلقہ عنوان :