ایوان کو چلانے کی زمہ داری صر ف حکومت کی نہیں بلکہ اپوزیشن کی بھی ہے، شاہ محمود قریشی

خواجہ سعد رفیق کے پروڈیکشن آڈر جاری کرنے کا اختیار سپیکر قومی اسمبلی کو ہے اپوزیشن سے درخواست ہے اب دوبارہ ایوان میں تشریف لے آئیں، آگے کی کارروائی کا حصہ بنیں اور جو سوالات ہیں ان پر بحث میں شرکت کریں،وزیر خارجہ کا قومی اسمبلی میں سعد رفیق کے پروڈیکشن آرڈر جاری نہ ہونے پر اپوزیشن کے واک آؤٹ کے بعد اظہار خیال

پیر 17 دسمبر 2018 21:36

ایوان کو چلانے کی زمہ داری صر ف حکومت کی نہیں بلکہ اپوزیشن کی بھی ہے، ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 دسمبر2018ء) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ایوان کو چلانے کی زمہ داری صر ف حکومت کی نہیں بلکہ اپوزیشن کی بھی ہے خواجہ سعد رفیق کے پروڈیکشن آڈر جاری کرنے کا اختیار سپیکر قومی اسمبلی کو ہے اپوزیشن کی طرف سے سعد رفیق پروڈیکشن آرڈر جاری نہ کرنے پر احتجاج کیا گیا ہے لیکن اب میری درخواست ہے کہ وہ اب دوبارہ ایوان میں تشریف لے آئیں اور آگے ہونے والی کارروائی کا حصہ بنیں اور جو سوالات ہیں ان پر ہونے والی بحث میں شرکت کریں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن کی طرف سے خواجہ سعد رفیق کے پروڈیکشن آرڈر جاری نہ کرنے پر واک آؤٹ کے بعد کیا انہوں نے کہا کہ ایوان کو چلانا صرف حکومت کی زمہ داری نہیں اپوزیشن کی زمہ داری بھی ہے اپوزیشن بالکل احتجا ج کرے لیکن اس ایوان کو چلانے میں اپنا کردار ادا کرے کیونکہ یہ حکومت اور اپوزیشن دونوں کی زمہ داری ہوتی ہے انہوں نے کہا کہ خواجہ سعد رفیق کا پروڈیکشن آرڈر جاری کرنا سپیکر قومی اسمبلی کا اختیار ہے میری اپوزیشن سے درخواست ہے کہ وہ ایوان میں واپس آ جائیں کیونکہ سپیکر قومی اسمبلی نے یہ نہیں کہا کہ وہ ان کے پروڈیکشن آرڈر جاری نہیں کر رہے لہذا واپس ایوان میں آ کے ایوان کی کارروائی کا حصہ بنیں ۔طارق ورک