کوئٹہ، انسداد دہشت گردی عدالت میں ٹریفک سارجنٹ قتل کیس میں عبدالمجید خان اچکزئی پیش

استغاثہ کے دو گواہان پیش، بیان قلمبند نہ ہوسکے ،سماعت 31 دسمبر تک ملتوی

پیر 17 دسمبر 2018 21:36

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 دسمبر2018ء) انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ٹریفک سارجنٹ قتل کیس میں سابق رکن صوبائی اسمبلی عبدالمجید خان اچکزئی عدالت میں پیش سماعت کے دوران استغاثہ کے دو گواہان پیش بیانات قلمبند نہ ہو سکے استغاثہ کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت i کے جج دائود ناصر کی عدالت میں ٹریفک سارجنٹ قتل کیس کی سماعت ہوئی سرکار کی جانب اسپیشل پراسیکیوٹر زاہد علی خان نے کیس کی پیروی کی کیس میں نامزد سابق رکن بلوچستان اسمبلی عبدالمجید اچکزئی عدالت میں پیش ہوئے سماعت کے دوران استغاثہ کے دو گواہان پیش، بیان قلمبند نہ ہوسکے ٹریفک سارجنٹ قتل کیس کی سماعت 31 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی۔