Live Updates

سندھ آ ج بدترین دور سے گزر رہا ہے جن لوگوں نے سندھ پر حکمرانی کی ہے وہ آج بھی کچھ نہ ملنے کا رونا رو رہے ہیں، گورنر سندھ

ہم سندھ کے ساتھ کسی قسم کی زیادتی نہیں ہونے دیں گے، حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو

پیر 17 دسمبر 2018 22:00

سندھ آ ج بدترین دور سے گزر رہا ہے جن لوگوں نے سندھ پر حکمرانی کی ہے ..
حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2018ء) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ سندھ آ ج بدترین دور سے گذر رہا ہے جن لوگوں نے سندھ پر حکمرانی کی ہے وہ آج بھی کچھ نہ ملنے کا رونا رو رہے ہیں، ہم سندھ کے ساتھ کسی قسم کی زیادتی نہیں ہونے دیں گے، حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ گذشتہ پچیس تیس سال سے سندھ کو جن لوگوں نے لوٹا ہے آج بھی یہی لوگ کچھ نہ ملنے کا رونا رو رہے ہیں ہم سندھ کے ساتھ کسی قسم کی زیادتی نہیں ہونے دیں گے، تیل گیس اورپانی میں سندھ کا جوبھی حصہ ہے وہ اسے دیں گے، انہوں نے کہا کہ سندھ کے عوام سے وعدہ کرتا ہوں کہ جب تک وہ گورنر سندھ کے عہدے پر فائز ہیں انہیں ان کے پورے حقوق فراہم کریں گے ، انہوںنے کہا کہ ہم وزیر اعظم عمران خان کے منشور پر کام کررہے ہیں بہت جلد 5 ہزار مکانات کیلئے اراضی الاٹ کرکے غریبوں کو گھر فراہم کریں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات