ْپاکستان کی خطے میں خاص اہمیت ہے اور اس کو دنیا کی کوئی طاقت کم نہیںکرسکتی ہے‘ سرتاج عزیز

پیر 17 دسمبر 2018 22:10

ْپاکستان کی خطے میں خاص اہمیت ہے اور اس کو دنیا کی کوئی طاقت کم نہیںکرسکتی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2018ء) سابق وفاقی وزیربرائے امور خارجہ سرتاج عزیز نے کہاہے کہ انکی زندگی کا تلخ لمحہ مشرقی پاکستان کی علیحدگی تھی،اس سانحہ کے اثرات آج تک ان کیساتھ ہیں،پاکستان کی خطے میں خاص اہمیت ہے اور اس کو دنیا کی کوئی طاقت کم نہیںکرسکتی ہے۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوں نے اپنے اعزاز میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو جمہوریت ہی آگے لیکر جاسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک وقوم کی خاطر کام کرنے کا جنون مجھے اس مقام پر لے آیاہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاست میں بھی اصولوں کو کبھی فرمواش نہیں کیاہے۔انہوں کہا جب نوجوان نسل تنخواہ کی بجائے ملک کی خاطر خدمات سرانجام دے گی پاکستان دنیا کے ترقی یافتہ ملکوں کی صف میں کھڑا ہوگا۔