فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات برائے سال2019ءء کے لیے یونائیٹڈ بزنس گروپ کے نائب صدور کے لیے نامز 4 امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوگئے ہیں

یو بی جی کے نامز دچاروں امیدوار ایف پی سی سی آئی کے نائب صدور منتخب ہوگئے

پیر 17 دسمبر 2018 21:39

فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات برائے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 دسمبر2018ء) تفصیلات کے مطابق ایف پی سی سی آئی کے 28 دسمبر کو ہونے والے انتخابات میں نائب صدور کے لیے یو بی جی کے نامزد امیدور بلوچستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے اسماعیل ستار،اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے محمد اعجاز خان عباسی، سکھر چیمبر کے وقار محمود خان اورخیبر پختونخواہ کے ایبٹ آباد چیمبر کے حاجی افتخاراحمد کے مقابلے میں کسی امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے جس کے نتیجے یو بی جی کے نامز دچاروں امیدوار ایف پی سی سی آئی کے نائب صدور منتخب ہوگئے ہیں۔

یونائیٹڈ بزنس گروپ کے چیف کوآرڈینیٹر محمد حنیف گوہر نے بلا مقابلہ منتخب ہونے پر چاروں امیدواروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاہے کہ 4 نائب صدور کا بلا مقابلہ منتخب ہونایوبی جی کے قائدین ایس ایم منیر اور افتخارملک کی تاجر برادی کے لیے انجام دی گئیں گراں قدر خدمات اور مدبرانہ سیاست کا نتیجہ ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ ایف پی سی سی آئی انتخابات 2019 میں بھی کلین سویپ کرکے یوبی جی اپنی کامیابیوں کا پانچواں تسلسل برقرار رکھے گا۔

حنیف گوہر نے کہا کہ گزشتہ 4 برسوں کے دوران یو بی جی کی انتھک محنت کے نتیجے میں حکومتی حلقوں میں تاجر برادری کے وقار میں اضافہ ہوا اور تاجر کمیونٹی کو درپیش بیشتر مسائل حل ہوئے ، یو بی جی آئندہ بھی اسی جذبے سے تاجربرادری کی فلاح وبہبود اور ان کے مفادات کے تحفظ کے لیے یو بی جی کردار ادا کرتا رہے گا۔یو بی جی سے قبل منتخب ہونے والوں نے صرف اپنے مفادات کو ہی اولین ترجیح دی تھی۔حنیف گوہر نے کہا کہ اقتدار ملنے کے بعد یو بی جی نے ایف پی سی سی آئی کو ملک بھر کے تاجروں کے مسائل حل کرنے کا ایک موثر پلیٹ فارم بنا دیا ہے۔