ایوان کی کارروائی چلانے کی ذمہ داری صرف حکومت کی نہیں ‘ حزب اختلاف پر بھی عائد ہوتی ہے،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

پیر 17 دسمبر 2018 22:14

ایوان کی کارروائی چلانے کی ذمہ داری صرف حکومت کی نہیں ‘ حزب اختلاف ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2018ء) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے حزب اختلاف سے کہا ہے کہ ایوان کی کارروائی چلانے کی ذمہ داری صرف حکومت کی نہیں ‘ حزب اختلاف پر بھی عائد ہوتی ہے‘ اس لئے بہتر یہی ہے کہ حزب اختلاف ایوان کی کارروائی کا بائیکاٹ کرنے کی بجائے قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل میں دلچسپی لے کر ایوان کی کارروائی کو بامعنی بنانے کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔

(جاری ہے)

پیر کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن کے واک آئوٹ کے بعد وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میں نے حزب اختلاف سے ارکان سے دو روز قبل مطالبہ کیا تھا کہ ایوان کی کارروائی چلانا حزب اختلاف کی بھی ذمہ داری ہے۔ پروڈکشن آرڈر پر ان کا احتجاج رجسٹر ہوگیا ہے وہ واپس آجائیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل میں اپنا کردار ادا کرے تاکہ ایوان کی کارروائی کو بامعنی بنایا جاسکے۔