قومی اسمبلی نے قواعد و ضوابط کے قاعدہ 48 میں ترمیم کی منظوری دے دی ،

بل کے تحت قومی اسمبلی کے اجلاس کے آغاز پر تلاوت اور نعت کے بعد قومی ترانہ پڑھا جائے گا

پیر 17 دسمبر 2018 22:20

قومی اسمبلی نے قواعد و ضوابط کے قاعدہ 48 میں ترمیم کی منظوری دے دی ،
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2018ء) قومی اسمبلی نے قواعد و ضوابط کے قاعدہ 48 میں ترمیم کی منظوری دی ہے جس کے تحت قومی اسمبلی کے اجلاس کے آغاز پر تلاوت اور نعت کے بعد قومی ترانہ پڑھا جائے گا۔

(جاری ہے)

پیر کو قومی اسمبلی میں وزیر مملکت علی محمد خان نے تحریک پیش کی کہ قومی اسمبلی کے قواعد و ضوابط کے قاعدہ 48 کے ذیلی قاعدہ 2 اور قومی اسمبلی کے قواعد و ضوابط کے قاعدہ 69 اور 112 میں ترمیم کی جائے۔ قومی اسمبلی نے ان ترامیم کی منظوری دے دی۔ ان ترامیم کا مقصد قومی اسمبلی کے اجلاس کے آغاز پر تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول کے بعد قومی ترانہ بھی پڑھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :