ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی ریحانہ لغاری کی زیرصدارت ضلع سجاول میں تجاوزات ختم کرنے کے لئے اجلاس

پیر 17 دسمبر 2018 22:25

سجاول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2018ء) ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی ریحانہ لغاری کی زیرصدارت ضلع سجاول میں تجاوزات ختم کرنے کے لیئے دربار ہال میں اجلاس منعقد کیا گیا۔ اجلاس میں ڈپٹی اسپیکر سندھ اسیمبلی ریحانہ لغاری کے علاوہ ایم این اے سید ایاز علی شاہ شیرازی ، پاکستان پیپلز پارٹی ضلع سجاول کے صدر ایم پی اے محمد علی ملکانی ، ایم پی اے سید شاہ حسین شاہ شیرازی اور ڈپٹی کمشنر ریاض علی عباسی بھی موجود تھے۔

ڈپٹی اسپیکر سندھ اسیمبلی ریحانہ لغاری نے کہا کے سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں دیگر شہروں کی طرح سجاول میں بھی تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے ضلع انتظامیہ اور پولیس فورس کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کے کہیں بھی تجاوزات کو ہٹانے کے لیئے طاقت کا استعمال ہرگز نہ کیا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے شہر میں تجاوزات کو ہٹانے کے لیئے کمیٹیاں بھی تشکیل دیدی ہیں ۔

ان کمیٹیوں کی سفارشات کی روشنی میں سڑکوں اور راستوں کے اطراف سے دوبارا آپریشن کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کے صرف شہر ہی نہیں بلکے نہروں کے پشتوں سے بھی تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کے تاریخ گواہ ہے کے پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ لوگوں کو روزگار دیا ہے کسی بھی غریب کو ہرگز بیروزگار نہیں کیا جائے گا ۔ اجلاس میں موجود تاجر تنظیموں کے نمائندگان نے مطالبہ کیا کے انہیں ازخود تجاوزات ہٹانے کے لیئے مہلت دی جائے ، انہوں نے یقین دلایا کے انتظامیہ کو آپریشن کی ضرورت ہی نہیں پڑے گی وہ اپنے آپ راستوں کو تجاوزات سے پاک کر دیں گے۔

تاجر تنظیموں کے کے جواب پر ڈپٹی اسپیکر سندھ اسیمبلی ریحانہ لغاری نے کہا کے بات چیت کے ذریعے تمام مسائل حل ہو سکتے ہیں تو پھر آپریشن کرنے کی ضرورت ہی پیش نہیں آئے گی۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلع صدر ایم پی اے محمد علی ملکانی نے کہا کے پورے سجاول ضلع کے لیئے ایک ہی پالیسی مرتب کی جائے کسی بھی تحصیل کے لیئے الگ قانون نہیں ہونا چاہئے۔

انہوں نے کہا کے مسائل کا حل طاقت کے ذیعے آپریشن میں نہیں بات چیت میں ہے۔ اجلاس میں موجود ایم این اے سید ایاز شاہ شیرازی نے کہا کے پاکستان پیپلز پارٹی کا منشور عوام کی خدمت کرنا ہے کسی بھی غریب کو ہرگز بیروزگار نہیں کیا جائے گا ۔ ڈپٹی کمشنر سجاول ریاض علی عباسی نے کہا کے تجاوزات نے شہر کے قدرتی حسن کو متاثر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کے عدالتی احکامات کی روشنی میں تجاوزات گرائی جا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کے کسی بھی تاجر یا بیوپاری سے ناانصافی نہیں ہو رہی اور نہ ہی کسی کی ذاتی ملکیت کو نقصان پہنچایا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کے ضلع انتظامیہ عوامی منتخب نمائندگان کے ساتھ ہے۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون سردار ریاض حسین لغاری، اسسٹنٹ کمشنر سجاول محمد علی خواجہ، اسسٹنٹ کمشنر میرپوربھٹورو انور علی میمن، ڈی ایس پی پولیس سکندر علی بھٹی اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران نے بھی شرکت کی۔