پیپلزپارٹی ضلع سانگھڑکا اہم اجلاس ، بینظیر بھٹو کی برسی کے حوالے سے تیاریاں کا جائزہ

پیر 17 دسمبر 2018 22:27

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2018ء) پیپلزپارٹی ضلع سانگھڑکا اہم اجلاس ضلع کانسل سانگھڑ میں خادم حسین رند کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں بی بی شہید بینظیر بھٹو کی شہادت 27دسمبر کو گیارہویں برسی کے حوالے سے تیاریوں کے سلسلے میں تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر پیپلز پارٹی کے رہنماں ضلع صدر علی حسن ھنگورو، جنرل سیکرٹری جہانگیر جونیجو، جام مدد علی، رانا راشد، عالمگیر جونیجو، علاالدین جونیجو،معشوق چانڈیو، شکیل مری، قومی اسمبلی کے رکن شازیہ مری کافرزند اسامہ مری، غلام حیدر پنھور، ودیگر نے کہا ہے کہ محترمہ شہید بینظیر بھٹو نے ہمیشہ غریب کی مدد کی ہے اور بلاول بھٹو کا بھی یہی مشن ہے اور اس کے مشن پر ہم سب پیرا عمل ہیں اور محترمہ کی گیارہوں برسی دھوم دھام سے منائی جائے گی اس سلسلے میں ضلعی قیادت میں چھ تعلقوں سمیت بڑا قافلہ گڑھی خدابخش لاڑکانہ پہنچے گا۔