وفاقی حکومت کی کفایت شعاری مہم ،تین مہینوں کے دوران 11ارب70کروڑ روپے کی بچت کی ، وزارت خزانہ کا قومی اسمبلی میں تحریری جواب

پیر 17 دسمبر 2018 22:29

وفاقی حکومت کی کفایت شعاری مہم ،تین مہینوں کے دوران 11ارب70کروڑ روپے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 دسمبر2018ء) وفاقی حکومت نے کفایت شعاری مہم کے تحت گذشتہ تین مہینوں کے دوران 11ارب70کروڑ روپے کی بچت کی ہے جبکہ سرکاری محکموں کے رواں اخراجات میں کمی سے مذید 8 ارب روپے کی بچت ہوگی ۔

(جاری ہے)

وزارت خزانہ کی جانب سے قومی اسمبلی کو فراہم کئے جانے والے تحریری جوابات میں بتایا گیا ہے کہ وفاقی حکومت نے بہتر مالیاتی ڈسپلن کیلئے ملک بھر میں کفایت شعاری کی مہم شروع کی ہے جس کے تحت خزانے سے اخراجات کم کرنے کیلئے وفاقی کابینہ نے کئی فیصلے کئے ہیں دستاویزات کے مطابق ان فیصلوں میں ممبران قومی اسمبلی کی صوابدیدی گرانٹس کا خاتمہ،وزیر اعظم پاکستان کی گریڈ 20کے افسر کی رہائش گاہ میں منتقلی،سرکاری اشتہارات میں کمی سمیت سرکاری تحائف اور دوروں میں کمی ہے جن سے حکومت نے اب تک 11ارب 70کروڑ روپے کی بچت کی ہے دستاویزات کے مطابق خزانہ ڈویژن نے مالی سال 2018/19کیلئے تمام سرکاری محکموں اور وزارتوں کو اپنے روزمرہ اخراجات میں کمی کی ہدایت کرتے ہوئے ان کے بجٹ میں 10فیصد کٹوتی کی ہے جس سے مذید 8ارب روپے کی بچت ہوگی۔