Live Updates

آصف علی زرداری کی بات سمجھنے کے لئے عقل چاہیے، ڈاکٹر نفیسہ شاہ

عمران خان کا المیہ یہ ہے کہ وہ قدرت کی اس نعمت سے بھی محروم ہیں۔ عمران خان خیرات اور صدقات تو لے سکتے ہیں مگر خیرات اور صدقات سے ملک نہیں چلتے، سیکرٹری اطلاعات پاکستان پیپلز پارٹی

پیر 17 دسمبر 2018 22:29

آصف علی زرداری کی بات سمجھنے کے لئے عقل چاہیے، ڈاکٹر نفیسہ شاہ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 دسمبر2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کی سیکریٹری اطلاعات اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری کی بات سمجھنے کے لئے عقل چاہیے۔ عمران خان کا المیہ یہ ہے کہ وہ قدرت کی اس نعمت سے بھی محروم ہیں۔ عمران خان خیرات اور صدقات تو لے سکتے ہیں مگر خیرات اور صدقات سے ملک نہیں چلتے۔

ایک بیان میں ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ عمران خان کو لانے والوں کو بھی ان کی بصیرت کا پتہ چل گیا ہے۔

(جاری ہے)

عمران خان کہتے تھے کہ وہ 200ارب ڈالر لے کر آئیں گے، ایک کروڑ نوجوانوں کو نوکریاں دیں گے اور 50لاکھ غریبوں کے لئے گھر بنائیں گے مگر معاملہ کٹے پالنے اور مرغیوں کی افزائش پر ختم ہوگیا اور عمران خان کی سوچ مرغی انڈے سے آگے نہیں بڑھی۔ ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری کے زیر قیادت پاکستان پیپلزپارٹی نے مشرف کو اقتدار سے فارغ کیا، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں دوگنا اضافہ کیا، برطرف ملازمین کو بحال کیا، صوبوں کو این ایف سی ایوارڈ دیا مگر عمران خان کٹے پالو، مرغی پالو، انڈے پیدا کرو کی باتوں تک محدود ہیں۔ن

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات