Live Updates

حکومت جان لے خیرات اور صدقات کی رقم جو غریب اور مسکین مریضوں کے علاج کے لئے دی جاتی ہے اس رقم میں خردبرد کرکے جائیدادیں بنانا گناہ ہے، سعید غنی

پیر 17 دسمبر 2018 22:29

حکومت جان لے خیرات اور صدقات کی رقم جو غریب اور مسکین مریضوں کے علاج ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 دسمبر2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ جس حکومت کی سوچ یہ ہو کہ عوام پر ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے لئے سگریٹ پینے والوں پر گناہ ٹیکس تھوپنا چاہتے ہیں۔ ان کو ذہن نشین کرنا چاہیے کہ خیرات اور صدقات کی رقم جو غریب اور مسکین مریضوں کے علاج کے لئے دی جاتی ہے اس رقم میں خردبرد کرکے جائیدادیں بنانا گناہ ہے۔

(جاری ہے)

بنی گالہ کا 400کنال کا رقبہ عمران خان کی معاشی خوشحالی اور علیمہ خان کی بیرون ملک پراپرٹی چندہ چوری کے راز فاش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قوم کا مطالبہ ہے کہ علیمہ خان سے منی ٹریل لی جائے کیونکہ سوال یہ ہے کہ جس خاتون کا کوئی ذریعہ آمدنی نہ ہوان کے پاس پیسہ کہاں سے آیا سعید غنی نے کہا کہ سگریٹ تو بیچارا غریب مزدور بھی پیتا ہے اس پر گناہ ٹیکس کیوں یہ تو سراسر غنڈا ٹیکس ہے۔ سعید غنی نے کہا کہ قوم ان لوگوں کی عقل پر حیران ہے جنہوں نے لاڈلے کو اقتدار میں لانے کے لئے انتخابی عمل کو چوری کیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔طارق ورک
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات