Live Updates

شیخ رشید کی زبان بے قابو ہونا حیرت کی بات نہیں، منور انجم

عمران خان کو سب سے پہلے چھوڑنے والا شیخ رشید ہی ہوگا، ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی

پیر 17 دسمبر 2018 22:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 دسمبر2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات منور انجم نے کہا ہے کہ شیخ رشید کی زبان بے قابو ہونا حیرت کی بات نہیں مگر قوم دیکھے گی کہ عمران خان کو سب سے پہلے چھوڑنے والا شیخ رشید ہی ہوگا۔

(جاری ہے)

شیخ رشید کی طرف سے آصف علی زرداری کے خلاف بیان بازی پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ لوگ آصف علی زرداری کے خلاف بات کرکے نقدی وصول کرتے ہیں جبکہ شیخ رشید اپنی خدمات کے بدلے مخبری کرنے کے لئے پارلیمنٹ کے ممبر کی خیرات مانگتے ہیں۔

منور انجم نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کو شیخ رشید جیسے چاپلوس کی ہمدردی کی کوئی ضرورت نہیں کیونکہ شیخ رشید کی ہمدردی میں منافقت چھپی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شیخ رشید کی چیخوں سے حقائق تبدیل نہیں ہوں گے بلکہ یہ حقیقت کھل کر سامنے آئی ہے کہ عمران خان کی حکومت زیادہ دن چلنے والی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ نالہ لئی کے مینڈک کی سیاست کا مقدر صرف نالہ لئی ہے جس میں وہ غرق ہونے والی ہے۔ن
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات