پاکستان بین الاقوامی برادری اور دیگر سٹیک ہولڈرز کے ہمراہ افغانستان میں امن اور مفاہمت کیلئے پرعزم ہے،ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل

پیر 17 دسمبر 2018 23:13

پاکستان بین الاقوامی برادری اور دیگر سٹیک ہولڈرز کے ہمراہ افغانستان ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2018ء) ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ پاکستان بین الاقوامی برادری اور دیگر سٹیک ہولڈرز کے ہمراہ افغانستان میں امن اور مفاہمت کیلئے پرعزم ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو ٹویٹر اکائونٹ پر اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں مذاکرات منعقد ہونے جا رہے ہیں۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ بات چیت کے اس عمل میں افغانستان میں خونریزی کا خاتمہ ہو گا اور خطہ میں امن آئے گا۔