چوری شدہ کریڈٹ کارڈ سے ٹکٹوں کی خریداری، پی آئی اے کا عملہ ملوث

پیر 17 دسمبر 2018 23:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2018ء) قومی ایئرلائن میں چوری شدہ اور جعلی کریڈٹ کارڈ کے ذریعے مسافروں کو غیرقانونی طریقے سے بیرون ملک سفر کرانے میں ملازمین کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔انکشاف ہوا ہے کہ ان چوری شدہ اور جعلی کریڈٹ کارڈ مسافروں کے ٹکٹ بنوانے اور انہیں بغیر چیکنگ بورڈنگ پاس دلوانے میں پی آئی اے کا ملازم خرم شہزاد ملوث ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایاکہ اسلام آبادایئرپورٹ سی6مسافروں کوجدہ کے لیے مبینہ طو رپر پی آئی اے کے ٹریفک ملازم خرم شہزادنے بورڈنگ پاسزجاری کئے، اسلام آبادسے جدہ جانے والی پروازپی کی741پردومسافروں کوٹریفک کے عملے نے بورڈنگ پاسزجاری کئے۔یہ بھی بتایا گیا ہے کہ جعلی کریڈٹ کار ڈ کے ذریعے ٹکٹس حاصل کرنے والے مسافروں کی چیکنگ ایئرلائن قوانین کے تحت نہیں کی جارہی ،جعلی کریڈٹ کارڈزسے بک کی جانے والی ٹکٹس کی جاری ہونے والی ای میل بھی منظرعام پرآگئی ہیں۔ذرائع نے بتایاکہ جعلی کریڈٹ کارڈز کے ذریعے مڈل ایسٹ اور یورپ کی ٹکٹس بھی بک کی گئیں جس سے ادارے کو نقصان پہنچا ہے۔