Live Updates

سگریٹ پر گناہ ٹیکس دراصل غنڈا ٹیکس ہے، سعید غنی

علیمہ خان سے منی ٹریل لی جائے بڑے راز فاش ہوں گے،بنیادی سوال یہ ہے کہ عمران خان کی بہن کے پاس پیسہ کہاں سے آیا ، وزیربلدیات سندھ

پیر 17 دسمبر 2018 23:20

سگریٹ پر گناہ ٹیکس دراصل غنڈا ٹیکس ہے، سعید غنی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2018ء) وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ سگریٹ پرعائد گناہ ٹیکس دراصل غنڈہ ٹیکس ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں سعید غنی نے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کو مرغیاں پالنے اور فیاض الحسن چوہان کو کٹے پالنے کامشورہ دیا۔انہوں نے کہاکہ یہاں سگریٹ پینا گناہ اور چندہ چوری کرنا گناہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ علیمہ خان سے منی ٹریل لی جائے بڑے راز فاش ہوں گے،بنیادی سوال یہ ہے کہ عمران خان کی بہن کے پاس پیسہ کہاں سے آیا

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات