موجودہ جمہوری حکومت کا مقصد عوام کی حقیقی سماجی فلاح و بہبود، خوشحالی اور ملک کی معاشی ترقی یقینی بنانا ہے
وزیراعظم عمران خان کی فیصل آباد اور گوجرانوالہ ڈویژن سے تعلق رکھنے والے ارکان قومی اسمبلی سے ملاقات میں گفتگو
پیر 17 دسمبر 2018 23:22
(جاری ہے)
ملاقات میں فیصل آباد شہر اور گوجرانوالہ ڈویژن کے مسائل خصوصی طور پر فیصل آباد میں ہائی کورٹ کے بنچ کے وکلاء کے مطالبہ کے حوالہ سے بھی وزیراعظم کو آگاہ کیا گیا۔
اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ موجودہ جمہوری حکومت ایک منظم اور بھرپور عوامی تحریک کے نتیجہ میں وجود میں آئی ہے جس کا مقصد عوام کی حقیقی سماجی فلاح و بہبود، خوشحالی اور ملک کی معاشی ترقی یقینی بنانا ہے، اس ضمن میں ممبران پر بھاری ذمہ داری ہے کہ وہ ان مقاصد کے حصول کو ممکن بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ فیصل آباد صنعتی لحاظ سے انتہائی اہمیت کا حامل شہر ہے، ماضی میں شہر کی ترقی اور عوام کے مسائل کو حل کرنے پر کوئی خصوصی توجہ نہیں دی گئی۔ وزیراعظم نے ممبران کو یقین دلایا کہ تمام مسائل کے حل کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب کو ممبران سے ملاقات کرکے ان کے حلقوں کے مسائل مقامی قیادت کی مشاورت سے حل کرنے کو یقینی بنانے کی ہدایت کی جائے گی۔ وزیراعظم نے ارکان قومی اسمبلی کو فیصل آباد اور گوجرانوالہ ڈویژن میں عوامی فلاح و بہبود اور سماجی و معاشی ترقی کے منصوبوں پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ہدایات کیں اور ہائی کورٹ بنچ کے قیام کیلئے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ وزیراعظم نے فیصل آباد ڈویژن سے متعلقہ عوامی مسائل کے حل کیلئے ممبران قومی و صوبائی اسمبلی کی 7 رکنی کمیٹی کو ٹاسک سونپ دیا جس کی مشاورت سے عوامی مسائل کے حل کو یقینی بنایا جائے گا۔ وزیراعظم نے ممبران کو عوام سے مستقل رابطے میں رہنے کی تاکید کی اور وفاقی حکومت کے مکمل تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔ ملاقات کرنے والے ارکان اسمبلی میں چوہدری محمد عاصم نذیر، نواب شیر، رضا نصراللہ گھمن، خرم شہزاد، فرخ حبیب، فیض اللہ، راجہ ریاض احمد، ریاض فتیانہ، صاحبزادہ محمد محبوب سلطان، محمد امیر سلطان، غلام بی بی بھروانہ،سیّد فیض الحسن، حاجی امتیاز احمد چوہدری، چوہدری شوکت علی بھٹی، تاشفین صفدر چوہدری اور وجیہہ اکرم شامل تھیں۔مزید اہم خبریں
-
بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا
-
پولٹری:کارپوریٹ سیکٹر میں ملک کی دوسری جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کیش فلو کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی انڈسٹری تنازعات کا شکارکیوں؟
-
ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
پاکستان میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے لئے بڑی صلاحیت موجود ہے.عطاءتارڑ
-
وزیراعظم نے بجلی کے ترسیلی نظام اور تقسیم کار کمپنیوں کی بہتری کیلئے ترجیحی پلان مرتب کرکے آئندہ ہفتے پیش کرنے کی ہدایت کردی
-
بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے عالمی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات لی جائیں.شہباز شریف
-
اسرائیل پر حملے کا جواب ‘امریکا اور برطانیہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائدکردیں
-
جماعت اسلامی فارم 47 کے تحت مسلط حکومت کے خلاف بڑی تحریک برپا کرے گی
-
لاہور ہائی کورٹ نے فواد چوہدری کو 36 کیسز میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کرنے کے لیے 7 دن کی مہلت دیدی
-
روپے کی قدر میں کمی:دنیا بھر میں بحران کا شکار قرض پروگرام لینے والے ممالک کے لیے کرنسی کی قدرمیں کمی شرط ہوتی ہے.محمد اورنگزیب
-
بدترین معاشی حالات اور شہریوں کی قوت خرید میں کمی سے کاروں اور دیگر گاڑیوں کی فروخت میں تنزلی
-
متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ممالک میں طوفانی بارشوں سے ماحولیاتی سائنسدانوں میں نئی بحث چھڑگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.