بنک لوٹنے والا ڈاکو ماسک اور دستانےپہنے لائن میں کھڑا رہا لیکن نہ ہی سیکورٹی اور نہ ہی منیجر نے اس سے کوئی سوال کیا کیونکہ۔۔۔۔۔۔

Ameen Akbar امین اکبر پیر 17 دسمبر 2018 23:45

بنک لوٹنے والا ڈاکو  ماسک اور دستانےپہنے لائن میں کھڑا  رہا لیکن نہ ..

ایک ڈاکو بنک میں کھاتے داروں کی لائن میں ماسک اور دستانے پہنے کھڑا رہا، اس نے کیشئر کو  پرچی پر لکھی دھمکی دکھائی اور اچھی خاصی رقم لوٹ کر فرار ہوگیا۔ حیرت انگیز طور پر وہ اپنے ڈاکوؤں والے حلیے کے ساتھ ہی بنک میں کھڑا رہا لیکن نہ تو سیکورٹی اور نہ ہی بنک منیجر نے اس سے  کس قسم کی پوچھ گچھ کی۔
17 مئی کو بشپ آکلینڈ، برطانیہ میں سائمن جونز نامی ایک شخص چہرے پر ماسک لگائے، ہاتھوں پر پلاسٹک کے دستانے پہنے اور آنکھوں پر گہرا چشمہ لگائے بنک  میں داخل ہوا۔

سائمن بنک میں داخل ہو کر سیدھا کھاتے داروں کے پیچھے لائن میں کھڑا ہوگیا۔ اس کے عجیب و غریب  ڈاکوؤں والے حلیے  میں ہونے کے باوجود اس کے  اطمینان سے لائن میں کھڑا ہونے کی وجہ سے منیجر سمجھی کہ اس شخص کو جلد کی کوئی بیماری ہے، جس کی وجہ سے ان نےا پنا چہرہ اورپورے جسم کی جلد چھپائی ہے۔

(جاری ہے)

یہ سوچ کر منیجر نے اپنے اس ”معزز کھاتے دار“ کو تنگ کرنا مناسب نہ سمجھا۔

سائمن جونز کا حلیہ اتنا مشکوک تھا کہ ایک کھاتے دار نے فوراً اس کی تصویر بنا لی اور بعد میں پولیس کو بھی دکھادی، جسے ڈرہم کانسٹیبلری نے فیس بک پر شیئر بھی کیا۔سائمن جونز نے اپنی باری آنے پر کیشئر وکٹوریہ سمتھ کو ایک پرچی دکھائی ۔سائمن نے  پرچی   پر کیشئر کو پیسے دینے اور اپنے  پاس بم اور تیزاب موجود ہونے کے بارے میں بتایا تھا۔
13 دسمبر کو فیس بک پر شیئر ہونے والی پوسٹ میں پولیس نے بتایا تھاکہ مسٹر سائمن جونز کو جیل ہوگئی ہے۔ انہیں جیل میں 40 ماہ گزارنے ہونگے۔