سندھ میں صنعت و تجارت کے لئے اہم اقدامات، دھابیجی اسپیشل اکنامک زون کا جائزہ اجلاس

چیف سیکرٹری سندھ سے سیکرٹری فیڈرل بورڈ آف انویسٹمنٹ کی ملاقات

منگل 18 دسمبر 2018 00:00

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2018ء) چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ نے صوبائی محکموں کو ہدایت کی ہے کہ وہ سندھ میں صنعتی و تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے باہمی روابط کو فروغ دے کر دیگر عالمین اشتراک سے بھی مربوط حکمت عملی کے تحت تعلقات مستحکم بنائیں۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق وہ پیر کو اپنے دفتر میں اعلی سطحی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے جس میں سیکریٹری فیڈرل بورڈ آف انویسٹمنٹ سردار احمد نواز سکھیرا، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ محمد وسیم، ایگزیکٹو ڈائریکٹر جنرل ایف بی او آئی مس فرینہ مظہر، صوبائی سیکریٹریز عبدالکبیر قاضی (داخلہ)، عبدالحلیم شیخ (صنعت و تجارت)، لئیق صدیقی (ماحولیات)، عبدالرحیم شیخ (ایکسائزاینڈٹیکسیشن)، شارق احمد (قانون)، عبدالرشید سولنگی(محنت)، روشن شیخ (بورڈ آف ریونیو سندھ)، ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اور دیگر افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

چیف سیکرٹری نے روشن علی شیخ کو سندھ بورڈ آف انویسٹمنٹ کا قائم مقام سربراہ اور دھابیجی اسپیشل اکنامک زون کا فوکل پرسن بھی مقرر کیا۔ ایک پریزنٹیشن میں بتایا گیا کہ دھابیجی اسپیشل اکنامک زون جو قومی شاہراہ پر کراچی سے 50 کلومیٹر دور 1530 ایکڑ اراضی پر قائم کیا جا رہا ہے اس میں فولاد لائٹ انجینئرنگ تعمیراتی سازوسامان پیٹروکیمیکل آٹوموٹو ایپلائیڈ، ٹیکسٹائل اینڈ گارمنٹس لاجسٹک اور وئیر ہاوسنگ سے متعلق صنعتوں کو فروغ دیا جا رہا ہے جبکہ بجلی گیس آٹو موشن ورلڈ لاجسٹک سے متعلق انتظامات کیلئے کے الیکٹرک سوئی سدرن گیس سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اور پاکستان ریلویز سے روابط جاری ہیں۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیکنڈری ایف بی او ای نے سندھ بورڈ آف انویسٹمنٹ کی رپورٹ پر اطمینان کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ رواں اقدامات میں کامیابی یقینی ہوگی۔ ڈائر یکٹر جنرل ایف بی او آئی نے اجلاس کو آگاہ کیا کہ اس سلسلے میں وزیراعظم نے 19 جنوری2019 ء کو ایک اعلی سطحی اجلاس طلب کیا ہے جس میں تمام صوبائی وزرا اعلیٰ اور چیف سیکرٹریز بھی شرکت کریں گے۔