اسلام آبادہائی کورٹ میں قائم مقام ایم ڈی یوٹیلٹی سٹورکارپوریشن کی تعیناتی کو چیلنج کر دیا گیا

منگل 18 دسمبر 2018 00:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2018ء) اسلام آبادہائی کورٹ میں قائم مقام ایم ڈی یوٹیلٹی سٹورکارپوریشن کی تعیناتی کو چیلنج کر دیا گیا ہے۔جسٹس محسن اخترکیانی نے وزارت صنعت و پیداوارسے جواب طلب کرلیا ہے۔عدالت نے حکم دیا کہ سیکرٹری صنعت وپیداوار ایڈیشنل سیکرٹری سطح کا افسرعدالتی معاونت کیلئے مقررکریں۔

(جاری ہے)

عدالت نے حکم دیا کہ ابھی تک مستقل ایم ڈی یوٹیلٹی سٹورکارپوریشن کی تعیناتی کیوں نہیں ہوئی وزارت تحریری جواب دے۔

قائم مقام ایم ڈی کی تعیناتی کس بنیادپرہوئی،تحریری جواب جمع کرائیں۔درخواست گزار کے وکیل رفعت قریشی نے موقف اختیار کیا کہ درخواست گزاریوٹیلٹی سٹورکارپوریشن میں سینئرآفیسرہے،سینئرآفیسرکی موجودگی میں ایم ڈی کی پوسٹ پروزارت سے تعیناتی کردی گئی، سینئرجوائنٹ سیکرٹری مشتاق احمد قائم مقام ایم ڈی تعینات کئے گئے۔سابق قائم مقام ایم ڈی واجد علی خان نے تعیناتی چیلنج کی ہے۔عدالت نے سماعت دوہفتوں کے لئے ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :