Live Updates

آصف علی زرداری نے بھٹو کی پارٹی کی اصل ساکھ کو تباہ کردیا ہے جس کے باعث پیپلزپارٹی ایک وفاقی جماعت سے علاقائی جماعت تک محدود ہوگئی ہے،آصف علی زرداری قوم کا پیسا لوٹنے میں ملوث ہیں، اب وہ خود کو سلاخوں کے پیچھے جاتا دیکھ کر حکومت کو بلیک میل کر رہے ہیں

وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

منگل 18 دسمبر 2018 00:10

آصف علی زرداری نے بھٹو کی پارٹی کی اصل ساکھ کو تباہ کردیا ہے جس کے باعث ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2018ء) وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری نے بھٹو کی پارٹی کی اصل ساکھ کو تباہ کردیا ہے جس کے باعث پیپلزپارٹی ایک وفاقی جماعت سے علاقائی جماعت تک محدود ہوگئی ہے۔ پیر کو ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری قوم کا پیسا لوٹنے میں ملوث ہیں جبکہ اب وہ خود کو سلاخوں کے پیچھے جاتا دیکھ کر حکومت کو بلیک میل کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کی قیادت کے گند کو صاف کرنا چاہتے ہیں تاہم اس میں وقت لگے گا۔ ایک سوال کے جواب میں چوہدری فواد حسین نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے قومی اسمبلی میں ہمیشہ اپنے ذاتی مسائل پر آنسو بہائے ہیں جبکہ وہ عام آدمی کے مسائل کے بارے میں بات کرنے سے گریزاں ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلزپارٹی کی ماضی کی حکومتوں نے خراب طرز حکمرانی اور اقربا پروری کے باعث اداروں کو تباہ و برباد کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی آئی اے‘ پی ٹی وی‘ صاف پانی اور دیگر منصوبوں میں میرٹ سے ہٹکر غیرقانونی بھرتیاں کی گئیں ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے پاس کوئی ایجنڈا نہیں ہے وہ عوام میں اپنی مقبولیت کھو چکی ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت عام آدمی کے مسائل کو حل کرنا چاہتی ہے اور ملک کے عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات