آئی ایم پاکستان نے سنیئر قانون دان نیئر رضوی کو ڈیموں کی تعمیر تک آئی ایم پاکستان کا سربراہ مقرر کر دیا

منگل 18 دسمبر 2018 00:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2018ء) آئی ایم پاکستان نے سنیئر قانون دان نیئر رضوی کو ڈیموں کی تعمیر تک آئی ایم پاکستان کے صدر مقرر کر دیا، نیئر رضوی دیا میر بھاشا ڈیم اور مہمند ڈیم کی تعمیر مکمل ہونے تک آئی ایم پاکستان کی ذمہ داریاں سر انجام دیں گے۔

(جاری ہے)

آئی ایم پاکستان ورلڈ وائیڈ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق سنیئر قانون دان نیئر رضوی دیا میر بھاشا ڈیم اور مہمند ڈیم کی تعمیر مکمل ہونے تک آئی ایم پاکستان کی ذمہ داریاں سر انجام دیں گے،صدر آئی ایم پاکستان نیئر رضوی کوآئی ایم پاکستان کی قومی سطح پر تنظیم سازی کے لیے علاقائی ،صوبائی،ضلعی اور شہری سطع پر چیئرمین،صدرو نامزد کرنے کے اختیارات بھی تفویض کر دیے گئے،علاقائی صوبائی ضلعی اور شہری سطح کی تنظیمیں ڈیموں کے عطیات اکھٹا کریں گی،ڈیمز فنڈز کی تقریبات اور لوگوں میں ڈیموں کی تعمیر بارے آگہی دینے پر پانچ بہترین میڈیا آرگنائزیشن کو کنیڈا کی پارلیمنٹ سے ایوارڈ دیے جائیں گا،نیئر رضوی صدر آئی ایم پاکستان پانچ بہترین میڈیا آرگنائزیشن کا انتخاب کریں گے۔