Live Updates

پاکستان تحریک انصاف نے کبھی نجکاری کی مخالفت نہیں کی ،ہماری پالیسی صاف شفاف اور ملک کے مفاد میں ہوگی ،پہلے مرحلے میں بلوکی اور حویلی بہادر شاہ کی نجکاری کر رہے ہیں، ہمیں منفی سوچ سے نکل کر مثبت سوچ کو پیدا کرنا ہوگا،ملکی ترقی میں ا قلیتوں کے کردار کو فراموش نہیں کیا جاسکتا

وفاقی وزیر برائے نجکاری محمد میاں سومرو کا کرسمس تقریب سے خطاب اورمیڈیا سے گفتگو

منگل 18 دسمبر 2018 00:50

لاہور ۔17دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2018ء) وفاقی وزیر برائے نجکاری محمد میاں سومرو نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے کبھی نجکاری کی مخالفت نہیں کی۔ہماری پالیسی صاف شفاف اور ملک کے مفاد میں ہوگی۔پہلے مرحلے میں بلوکی اور حویلی بہادر شاہ کی نجکاری کر رہے ہیں۔پی آئی اے ،سٹیل مل ،انشورنس کمپنیاں اور بنکوں کا جائزہ لے رہے ہیں۔

خدمت اور دوسروں کا احترام ہر مذہب میں لازمی ہی,ہمارے لیے ہماری اقلیتیں بہت اہم ہیں۔وہ پیر کی شب ڈایئوسس آف رائیونڈ کے زیر اہتمام گرلز ہاسٹل گرائونڈ وارث روڈ پرسالانہ کرسمس ڈنر کے موقع پر خطاب اورمیڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔بشپ آزاد مارشل اورمسیحی برادری کی بڑی تعداد نے شرکت کی جبکہ دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمیں منفی سوچ سے نکل کر مثبت سوچ کو پیدا کرنا ہوگا۔

دونوں کمیونٹی کے لوگوں کو ایک دوسرے کی مشکلات کو سمجھنا چائیے۔ہمیں مل کر ملک کی ترقی کے لئے سوچنا ہوگا۔وفاقی وزیر محمد میاں سومرو نے مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ انسانی خدمت اور دوسروں کا احترام ہر مذہب میں لازمی ہے۔ہمارے لیے ہماری اقلیتیں بہت اہم ہیں۔ ہم سب مل کر ترقی کریں گے۔ہمیں ہنرمندی کی بہت ضرورت ہے اور اس کے لیے مسیحی برادری کی خدمات اچھی ہیں۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ پہلے مرحلہ میں دو پاور یونٹس جن میں بلوکی اور حویلی بہادر شاہ کو نجکاری کیلئے فائنل کیا ہے۔پی آئی اے خسارے میں جا رہی ہے جبکہ پاکستان سٹیل مل بند پڑی ہے اس کے ساتھ ساتھ انشورنس کمپنیاں بنک اور دیگر اداروں کا جائزہ لے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے کبھی نجکاری کی مخالفت نہیں کی بلکہ ہم شفافیت پر زور دیتے ہیں۔ہماری پالیسی صاف شفاف اور ملک کے مفاد میں ہوگی۔تقریب کے اختتام پر کرسمس کا کیک بھی کاٹا گیا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات