Live Updates

تبدیلی سرکار نے اپنوں پر حکومتی عہدوں کی بارش کر دی

تبدیلی سرکار نے پارٹی رہنماؤں کو بڑے عہدوں پر بٹھا دیا،مزید حکومتی عہدوں کے لیے رہنماؤں سے سی وی مانگ لیے۔ متعدد خالی حکومتی عہدوں کے لیے پارٹی رہنماؤں کی سفارشیں اور کاوشیں جاری

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 18 دسمبر 2018 11:42

تبدیلی سرکار نے اپنوں پر حکومتی عہدوں کی بارش کر دی
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18 دسمبر 2018ء) حکومت کے پہلے 100 دن تبدیلی سرکار نے اپنوں پر حکومتی عہدوں کی بارش کر دی۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ تبدیلی سرکار نے پارٹی رہنماؤں کو بڑے عہدوں پر بٹھا دیا جب کہ مزید حکومتی عہدوں کے لیے رہنماؤں سے سی وی مانگ لیے گئے ہیں۔متعدد خالی حکومتی عہدوں کے لیے پارٹی رہنماؤں کی سفارشیں اور کاوشیں جاری ہیں۔

ممتاز احمد کاہلوں سرگودھا ڈیولپمنٹ اتھارٹی، سابق ایم پی اے عارف عباسی راولپنڈی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے چئیرمین،اسد معظم فیصل آباد ڈیولپمنٹ اتھارٹی،ملتان ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے رانا جبار،بہاولپور ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے عامر ملک،پی ایچ اے لاہور انجئیرز یاسر گیلانی،وائس چئیرمین حافظ ذیشان،گوجرانوالہ پی ایچ اے ایس اے حمید، اعجاز جنجوعہ پی ایچ اے راولپنڈی کے چئیرمین،ذوالفقار احسن کو سیالکوٹ اور شہلا احسان کو پی ایچ بہاولپور کا سربراہ بنایا جا چکا ہے۔

(جاری ہے)

پارٹی رہنما فضیل آصف ٹاسک فورس برائے گورنس پنجاب کے سربراہ مقرر ہو چکے ہیں۔پارٹی رہنما وسیم چوہدری کو اوورسیز کمیشن پنجاب کا وائس چئیرمین مقرر کیا جا چکا ہے۔افتخار درانی اور نعیم الحق پہلے ہی وزیراعظم عمران خان کے ایڈوائزر مقرر ہو چکے ہیں۔ جب کہ عون چوہدری وزیراعلیٰ کے مشیر جب کہ شہباز گل کو وزیراعلیٰ پنجاب کا ترجمان مقرر کیا جا چکا ہے۔

عون عباس بپی کو ایم ڈی بیت المال، شیخ امتیاز کو چئیرمین واسا تعینات کیا گیا۔جب کہ ایل ڈی ایبورڈ میں تحریک انصاف کے رہنماؤں کو تعینات کر دیا گیا۔پنجاب ہیلتھ انجینئرنگ کا چئیرمین بھی پارٹی کے نوجوان حماد اعوان کو مقرر کر دیا گیا۔غیر منتخب طاہر بشیر چیمہ کو جنوبی پنجاب ایکزیکٹیو کونسل کا سربراہ بنا کر ایوان وزیراعلیٰ دفتر دے دیا گیا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات