Live Updates

پاکستانیوں نے امریکہ میں حسین حقانی کو گھیر لیا

حسین حقانی تم غدار ہو تم ملک دشمن ہو۔ تحریک انصاف ورجینا واشنگٹن کے صدر جنید بشیر نے حسین حقانی کو آڑے ہاتھوں لے لیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 18 دسمبر 2018 11:59

پاکستانیوں نے امریکہ میں حسین حقانی کو گھیر لیا
واشنگٹن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18 دسمبر 2018ء) امریکہ میں مقیم پاکستانیوں نے حسین حقانی کی ملک دشمن سرگرمیوں کا نوٹس لے لیا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ حسین حقانی پروگرام میں شرکت کے لیے واشنگٹن کے ہوٹل میں پہنچے تو پاکستانیوں نے انہیں گھیر لیا۔تحریک انصاف ورجینا واشنگٹن کے صدر جنید بشیر کی سربراہی میں پاکستانی شہری ہوٹل پہنچے۔

جہاں پاکستانیوں نے حسین حقانی کے خلاف نعرے لگائے اور کہا کہ تم ملک دشمن ہو تم یہاں بیٹھ کر پاکستان کے خلاف نعرے لگاتے ہو۔پاکستانیوں نے حسین حقانی سے سوال کیا کہ تم واپس کیوں نہیں جاتے؟۔جب کہ اسی حوالے سے جنید بشیر کا کہنا ہے کہ ہمیں اس پروگرام میں شرکت کرنے کی دعوت دی گئی تھی اور وہاں جب ہمیں دیکھا گیا اور انہیں پتہ چلا کہ ہمارا تعلق تحریک انصاف سے ہے تو ہمیں دروازے پر ہی روک لیا گیا اور ہمیں کہا گیا آپ اندر نہیں جا سکتے۔

(جاری ہے)

جس کے بعد ہم نے کہا کہ جب حسین حقانی اپنا موقف دے رہے ہیں تو ہمیں بھی اپنا موقف پیش کرنے کی اجازت دی جائے۔لیکن ا سکے بعد حسین حقانی نے سیکورٹی والوں کو بلا لیا۔جنید بشیر کا مزید کہنا تھا کہ حسین حقانی امریکہ میں اپنے پسندیدہ مہماںوں کو ای میل کے ذریعے سے انوائٹ کرتے ہیں اور ان کی ای میل غلطی سے ہمیں بھی آ گئی۔ان مہمانوں میں فلوریڈا کے ایک ڈاکٹر بھی شامل ہیں جو پاکستان کے خلاف بات کرنے کا موقع نہیں جانے دیتے اور یہاں پر مقیم بھارتی لوگ بھی ان کے ساتھ شامل ہوتے ہیں۔

اور بھارتی لوگ ہی اس طرح کے پروگرامز کو سپونسر کرتے ہیں اور حقین حسانی بھی انڈین ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں۔وہاں پر جتنے بھی پاکستان مخالف سرگرمیوں پر مبنی پروگرامز کیے جاتے ہیں انڈین لابی ان پروگرامز پرپیسہ خرچ کرتی ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات