یورپ میں روس کے خلاف مزید پابندیاں عائد کرنے کا خیال تقویت پکڑ رہا ہے، امریکی مندوب

منگل 18 دسمبر 2018 12:18

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2018ء) یوکرینی تنازعہ بارے خصوصی امریکی مندوب کرٹ وولکر نے کہا ہے کہ یورپ میں روس کے خلاف مزید پابندیوں کا تصور تقویت پکڑ رہا ہے۔

(جاری ہے)

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ روز ایک آن لائن بریفنگ میں انہوں نے کہا کہ آبنائے کًیرچ میں یوکرینی بحریہ کے جہازوں کے خلاف روسی کارروائی اور انہیں تحویل میں لینے کے واقعے کے بعد یورپ میں یہ سوچ زور پکڑ رہی ہے کہ روس کے خلاف مزید پابندیاں عائد کی جانا چاہییں۔ انہوں نے کہا کہ اگر روسی حکومت کے خلاف اگلے ایک یا دو ماہ میں مزید پابندیاں عائد کی جاتی ہیں، تو یہ کوئی باعثِ حیرت پیش رفت نہیں ہو گی۔

متعلقہ عنوان :