صدر ٹرمپ کی ترک ہم منصب کومشرقی شام میں فوجی کارروائی کی حمایت کی یقین دہانی سے لا علم ہیں، پینٹا گون

منگل 18 دسمبر 2018 12:18

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2018ء) امریکی محکمہ دفاع پینٹا گون نے کہاہے کہ امریکی فوجی قیادت ترک صدر رجب طیب اردوآن کے اس بیان کا جائزہ لے رہی ہے جس میں انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انہیں شام میں کردوں کے خلاف فوجی کارروائی میں معاونت کی یقین دہانی کرائی ہے۔

(جاری ہے)

عالمی ذرائع ابلاغکے مطابق پینٹاگون کے شعبہ اطلاعات کے ترجمان کرنل رابرٹ مانینگ نے ایک بیان میں کہا کہ امریکی عسکری قیادت کو ترک صدر کے اس بیان سے متعلق بریفنگ دی گئی ہے جس میں انہوںنے کہا تھا کہ ڈونلد ٹرمپ نے انہیں یقین دلایا ہے کہ وہ مشرقی شام میں دریائے فرات کے اطراف میں فوجی کارروائی کی حمایت کریں گے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ عسکری قیادت ٹرمپ کی طرف سے ایسی کسی بھی یقین دہانی سے قطعی لا علم ہے۔ترجمان نے کہا کہ فی الحال امریکی محکمہ دفاع اس پر اپنا کوئی رد عمل نہیں دے گا۔ ہم یہ جاننا چاہتے ہیں کہ آیا صدر ٹرمپ کی طرف سے ترکی کو ایسی کوئی یقین دہانی کرائی گئی ہے یا نہیں۔تاہم ان کا کہنا تھا کہ شام میں ترک فوج کی دراندازی اور کوئی بھی فوجی کارروائی خطرات سے بھرپور اور باعث تشویش ہوگی۔