سعودی عرب کی حمایت سے داعش کو شکست دینے میں مدد ملی ، سپیکر عراقی پارلیمان

منگل 18 دسمبر 2018 12:28

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2018ء) عراق کی نمائندگان کونسل (پارلیمان) کے سپیکر محمد ریکان الحلبوسی نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے عراق میں دہشت گرد تنظیموں اور بالخصوص داعش کے خلاف جنگ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔انھوں نے یہ بات سعودی دارالحکومت ریاض میں خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کے بعد کہی ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ عراق سعودی عرب کی مدد سے ایک مشکل دور سے نکل آیا ہے۔ سعودی عرب نے داعش کو عراق کے بہت سے شہروں اور علاقوں سے نکال باہر کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔الیمامہ محل میں انھوں نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے اپنے وفد کے ساتھ ملاقات کی۔عراقی وفد میں پارلیمان کے بعض ارکان شامل تھے۔ انھوں نے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا اور سعودی شوریٰ کونسل اور عراقی نمائندگان کونسل کے درمیان تعاون کے فروغ کا جائزہ لیا۔