امریکی پادری اینڈریو برونسن سی آئی اے کا ایجنٹ تھا، ترک وزیر خارجہ

منگل 18 دسمبر 2018 12:28

امریکی پادری اینڈریو برونسن سی آئی اے کا ایجنٹ تھا، ترک وزیر خارجہ
انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2018ء) ترک وزیر خارجہ مولود چاوش اوغلو نے کہا ہے کہ امریکی پادری اینڈریو برونسن مذہبی مبلغ نہیں، امریکا کے مرکزی خفیہ ادارے سی آئی اے کا ایجنٹ تھا۔ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق ترک وزیر خارجہ نے دوحہ فورم کے موقع پر کہا کہ ہر کوئی اس پادری برونسن پر توجہ مرکوز کررہا تھا۔

(جاری ہے)

وہ سی آئی اے کا ایجنٹ بھی تھا۔میں صدر اردوآن کی طرح دوٹوک بات کرنے والا شخص ہوں لیکن ہمارے دوطرفہ تعلقات میں یہ ایک بہت معمولی معاملہ تھا۔ہمیں اس سے زیادہ سنگین مسائل درپیش ہیں۔واضح رہے کہ اکتوبر میں ترکی سے رہا ہونے والے پادری اینڈریو برونسن دو سال تک جاسوسی اور دہشت گرد گروپوں کی حمایت کے الزام میں زیر حراست تھے۔

متعلقہ عنوان :