کوئی اس پوزیشن میں نہیں کہ چین کے لوگوں کو ڈکٹیٹ کرسکے ،ْ شی جن پنگ

سوشل ازم کا عظیم پرچم چین کی سرزمین پر ہمیشہ سربلند رہے گا ،ْچینی صدر کا خطاب

منگل 18 دسمبر 2018 12:54

کوئی اس پوزیشن میں نہیں کہ چین کے لوگوں کو ڈکٹیٹ کرسکے ،ْ شی جن پنگ
بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2018ء) چینی صدر شی جن پنگ نے خبردار کیا ہے کہ چین کو معاشی ترقی کیلئے کمیونسٹ پارٹی کی جانب سے دی گئی سمت پر کوئی ڈکٹیٹ نہیں کرسکتا۔کمیونسٹ پارٹی کی جانب سے معاشی ترقی کے 40 سال مکمل ہونے پر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چینی صدر نے کہا کہ چین اپنی ایک پارٹی نظام سے انحراف نہیں کریگا اور کسی ملک سے احکامات نہیں لے گا جبکہ سوشل ازم کا عظیم پرچم چین کی سرزمین پر ہمیشہ سربلند رہے گا۔

(جاری ہے)

چینی صدر نے کہا کہ کمیونسٹ پارٹی کی قیادت سوشل ازم کیلئے انتہائی اہمیت کی حامل ہے اور چینی کردار کے باعث سوشلسٹ سسٹم نے عظیم کامیابی حاصل کی۔ صدر شی جن پنگ نے امریکہ کا نام لیے بغیر کہا کہ چین کو کسی بھی ملک سے خطرہ نہیں اور چین کو اپنی مرضی کے مطابق نہیں دھکیلا جاسکتا، کوئی اس پوزیشن میں نہیں کہ چین کے لوگوں کو یہ ڈکٹیٹ کراسکے کہ انہیں کیا کرنا چاہیے اور کیا نہیں کرنا چاہیے۔ چینی صدر نے اپنے خطاب کے دوران اصلاحات کا وعدہ کیا تاہم انہوں نے کسی تفصیلات کا ذکر نہیں کیا۔

متعلقہ عنوان :