بھارتی سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس نے پلوامہ میں قتل عام کو سانحہ جلیانوالہ باغ قراردیدیا

پلوامہ جیسے قتل عام کے واقعات پر بھارتی فوج کے تمام افسروں اورسپاہیوں کو رتن ایوارڈسے نوازاجاناچاہیے، مارکانڈے کاٹجو

منگل 18 دسمبر 2018 13:02

نئی دلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2018ء) بھارتی سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس اورمعروف قانون دان ودانشورریٹائرڈجسٹس مارکانڈے کاٹجونے مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ کے گائوں سرنومیںبھارتی فورسزکی طرف اندھادھند فائرنگ میںشہریوں کے قتل عام کو سانحہ جلیانوالہ باغ قراردیتے ہوئے بھارتی فوج کے سربراہ جنرل بپن رائوت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انکاموازنہ بدنام زمانہ انگریزجنرل ڈائراورویتنام میں خون کی ہولی کھیلنے والے لیفٹنٹ کیلی سے کیاہے۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ریٹائرڈجسٹس مارکانڈے کاٹجونے جو پریس کونسل آف انڈیا کے چیئرمین بھی ہیں ہفتہ کے روز ضلع پلوامہ کے علاقے سرنومیں بھارتی فوجیوںکی طرف سے تلاشی اور محاصرے کی کارروائی کے دوران مظاہرین پر براہ راست اندھادھند فائرنگ میں 7 کشمیریوں کو شہادت پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ٹویٹر پر پیغام میںاس واقعے کو پنجاب کے شہرجلیانوالہ باغ میں برطانوی فوج کے ہاتھوں کئے گئے قتل عام سے تعبیرکرتے ہوئے لکھاکہ’ ’پلوامہ کشمیرمیں جلیانوالہ باغ اور مائے لائے ویتنام طرزپر7عام شہریوں کوموت کی نیندسلادینے پرجنرل رائوت کومبارک ہو‘‘۔

(جاری ہے)

انہوںنے طنزیہ اندازمیں کہاکہ پلوامہ جیسے قتل عام کے واقعات پر بھارتی فوج کے تمام افسروں اورسپاہیوں کو رتن ایوارڈسے نوازاجاناچاہیے۔ریٹائرڈجسٹس کاٹجونے ایک اورٹویٹ میںآرمی چیف جنرل بپن رائوت کوطنزیہ اندازمیں مبارکبادپیش کرتے ہوئے تحریرکیاہے چیف جنرل رائوت کتنے بہادرہیں کہ اٴْنکی فوج نے پلوامہ کشمیرمیں 7عام شہریوں کوموت کی نیندسلادیاہے۔