ایشین سٹاک مارکیٹس میں مندی

منگل 18 دسمبر 2018 13:13

ایشین سٹاک مارکیٹس میں مندی
ہانگ کانگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2018ء) ایشین سٹاک مارکیٹس میں مندی رہی جس کی وجہ وال سٹریٹ بزنس میں مندی ہے۔ٹوکیو کا نکی 225 انڈیکس وقفے پر 1.2 فیصد کم ہوکر 21242.66 پوائنٹ رہا، ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ انڈیکس 0.1 فیصد گر کر 26063.15 پوائنٹ رہا۔

(جاری ہے)

شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 0.4 فیصد کمی کے ساتھ 2587.97 پوائنٹ رہا۔ دیگر علاقائی مارکیٹوں میں سڈنی 0.7 فیصد، سنگاپور 1.4 فیصد، ولنگٹن 0.5 فیصد، تائپے 0.5 فیصد اور منیلا سٹاک مارکیٹ 1.5 فیصد تک گرگئیں تاہم سیئول سٹاک مارکیٹ میں 0.1 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :