ٹیکسٹائل سیکٹر روئی کی خریداری میب دستور سرفہرست

منگل 18 دسمبر 2018 13:15

ٹیکسٹائل سیکٹر روئی کی خریداری میب دستور سرفہرست
ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2018ء) پاکستانی ٹیکسٹائل سیکٹر نے کپاس کی فصل کے موجودہ سیزن میں15 دسمبرتک ملک بھر سے مجموعی طورپر80 لاکھ 55ہزار 160گانٹھ روئی خریدکرکے مقا می روئی کا سب سے بڑاخریداررہا۔

(جاری ہے)

ٹیکسٹائل سیکٹر نے پنجاب سی15 دسمبر 2018ء تک 46 لاکھ46 ہزار 516 گانٹھ روئی کی خریداری کی۔ سندھ سی15 دسمبر تک 34 لاکھ8 ہزار 644گانٹھ روئی خرید کی گئی۔ ٹیکسٹائل سیکٹر نے پنجاب سے گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 53لاکھ 99ہزار698گانٹھ روئی خرید کی تھی جبکہ سندھ سے 34لاکھ 49 ہزار 313 گانٹھ روئی خرید کی تھی۔

متعلقہ عنوان :