اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر پلوامہ میں کشمیریوں کی شہادتوں کا فوری نوٹس لے، پاک کشمیر کمیٹی سعودی عرب

اقوام متحدہ سیکورٹی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلا کر بھارت کے خلاف مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے تمام بین القوامی قوانین اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر فوری کاروائی کرے

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 18 دسمبر 2018 13:29

دمام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 دسمبر2018ء،نمائندہ خصوصی،راجہ ابرار احمد،دمام) پاکستان کشمیر کمیٹی کے صدر مسعود پوری, جنرل سیکرٹری منیر احمد گوندل, ممبران محمد عامل عثمانی, سردار اقبال یوسف, راجہ محمد زرین خان, غلام نبی بٹ, نصر اقبال,عامر میر, چوہدری محمد اعظم, انجینئر محمد فاروق اور پرویز مسیح نے ایک مشترکہ بیان میں مقبوضہ کشمیر کے گاؤں پلوامہ میں 20 سے زاہد شہید اور کئی زخمی ہونے پر شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ اقوام متحدہ سیکورٹی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلا کر بھارت کے خلاف مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے تمام بین القوامی قوانین اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر فوری کاروائی کرے اور بھارت کو دہشت گرد قرار دیا جائے.

(جاری ہے)

بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں پر ظلم و ستم اور بربریت کی انتہا کردی ہے اور تاریخ انسانیت پر بدنما داغ ہے. کشمیریوں نے اپنے حق خودارادیت کے لیے لاکھوں جانوں کا نذرانہ پیش کر چکے ہیں جس کی تاریخ میں نطیر نہیں ملتی. بھارت طاقت کے بل بوتے پر کشمیریوں کی نسل کشی کر رہا لیکن انشاء الله وہ اس میں کامیاب نہیں ہو گا اور کشمیری اپنا حق خودارادیت لے کر ہی دم لیں گے. ہم کشمیری بھائیوں, ماؤں, بہنوں,بزرگوں اور نوجوان کی ہمت, جرآت اور جذبہ حریت کو سلام پیش کرتے. ان راہنماؤں نے وزیراعظم پاکستان اور وزیر خارجہ کے بروقت کشمیریوں کے حق میں عالمی سطح پر آواز اٹھانے کا خیرمقدم کیا.