دادو میں بھٹو خاندان کی نایاب تصاویر کی نمائش کل بھی جاری رہے گی

بانی پیپلز پارٹی شہید ذوالفقار علی بھٹو سے لے کر بینظیر بھٹو شہید تک کی سیاسی زندگی کو اجاگر کیا گیا

منگل 18 دسمبر 2018 13:45

دادو میں بھٹو خاندان کی نایاب تصاویر کی نمائش کل بھی جاری رہے گی
دادو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2018ء) دادو میں بھٹو خاندان کی نایاب تصاویر کی نمائش کا اہتمام کیا گیا جس میں بانی پیپلز پارٹی شہید ذوالفقار علی بھٹو سے لے کر بینظیر بھٹو شہید تک کی سیاسی زندگی کو اجاگر کیا گیا۔

(جاری ہے)

سابق صوبائی وزیر پیر مظہرالحق اور پیرمجیب الحق کی جانب سے قاضی پارک میں تین روزہ تصویری نمائش کا اہتمام کیا گیا۔نمائش میں سیاسی شخصیات سمیت لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور بھٹو خاندان کی نادر و نایاب تصاویر کو سراہا ،ْبھٹو خاندان کی پرانی اور نایاب تصاویر کی نمائش19دسمبر تک جاری رہے گی۔تصویری نمائش میں شہید ذوالفقارعلی بھٹو، شاہنواز بھٹو، صنم بھٹو اور نصرت بھٹو کے علاوہ شہید بینظیر بھٹو کی سیاسی زندگی پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے۔