آپو ورلڈ کی مرکزی چئیرمین شپ سال برائے 2019-2021 کے انتخابی شیڈول کا اعلان کر دیا گیا

دنیا بھر میں قائم شدہ اوورسیز پاکستانیوں کی سب سے بڑی تنظیم آل پاکستانیز اوورسیز آرگنائزیشن انٹرنیشل(آپو ورلڈ) کے موجودہ مرکزی چئیرمین زاہد شیخ امسال 31 دسمبر 2018کو اپنی مدت پوری کرنے کے بعد سبکدوش ہوجائیںگے

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 18 دسمبر 2018 13:41

آپو ورلڈ کی مرکزی چئیرمین شپ سال برائے 2019-2021 کے انتخابی شیڈول کا اعلان ..
بحرین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 دسمبر2018ء) نئی چئیرمین شپ کے آئندہ انتخابات آپو ورلڈ کی الیکشن سیل کمیٹی کی زیر نگرانی شیڈول کے مطابق 22 دسمبر کو صبح 9 بجے سے رات 9 بجے تک GMT وقت کے مطابق ہو نگے۔ کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی آخری تاریخ 20 دسمبر 2018 ہے الیکشن فارم آپو ورلڈ کی ویب سائٹ پر موجود ہیں۔ الیکشن میں تمام ممالک کے صدور مرکزی کمیٹی کے عہدیدران اور وائس چئیرمین آپو ورلڈ کے الیکشن پورٹل میں آئی ووٹ کے زریعے تمام ممالک سے اپنا اپنا ووٹ کاسٹ کرینگے۔

ووٹنگ مکمل ہونے کیبعد الیکشن سیل کمیٹی کے چئیرمیں اور ہالینڈ کے موجودہ صدر راجہ فاروق حیدر اور کوآرڈینیٹرز جن میں وائس چئیرمین برائے ایشیاء اظہر ورک (تھائی لینڈ سے) لیگل ایڈوائزر برائے ایشیاء آپو ورلڈ جاپان سے ناصر ناکا گاوا سویڈن سے آپو ورلڈ کے موجودہ صدر کاشف عزیز بھٹہ اور امارات کے صدر آپو ورلڈ قدیر احمد صدیقی شامل ہیں 23 دسمبر کو کامیاب اور منتخب ہونے والے چئئرمین کے نام کا اعلان کرینگے۔

(جاری ہے)

غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق اسپین آپو ورلڈ کے موجودہ صدر شفقت علی رضا نئے مرکزی چئیرمین ہو سکتے ہیں ۔ جبکہ زاہد شیخ نے دوبارہ مرکزی چئیرمین کے نئے الیکشن میں حصہ لینے کے لئے تا حال ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ واضح رہے کہ آپو ورلڈ کے موجودہ مرکزی چئیرمین زاہد شیخ نے اپنے تمام ساتھیوں سمیت اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کے استعمال کےلئے اور انکو قومی دھارے میں شامل کروانے کے لئے پاکستان کے ہر فورم پر آواز اٹھائی اور بالاخر اپنی جدوجہد میں کامیابی سے ہمکنار ہوئے۔ پاکستان کے آئندہ انتخابات میں اب ہر اوورسیز پاکستانی جس نے اپنے آپکو الیکشن کمیشن آف پاکستان کے قوانین کے مطابق رجسٹرڈ کروایا ہوا ہے اب وہ آئندہ نئے انتخابات میں اپنا ووٹ کاسٹ کر سکے گا.