Live Updates

وزیراعظم کا صحافی پر تشدد کے معاملے پر رد عمل

ہم صحافی برادری کے ساتھ ہیں، واقعے میں ملوث ملزمان کے خلاف بغیر کسی سیاسی مداخلت کے کاروائی کی جائے۔ وزیراعظم عمران خان

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 18 دسمبر 2018 13:41

وزیراعظم کا صحافی پر تشدد کے معاملے پر رد عمل
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 دسمبر 2018ء) :آج وزیر اعظم عمران خان اور وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے مابین ملاقات ہوئی۔ملاقات میں فواد چوہدری نے وزیراعظم عمران خان کو گزشتہ روز صحافی پر ہونے والے تشدد کے واقعے سے متعلق آگاہ کیا۔وزیراعظم عمران خان نے واقعے کی شدید مزمت کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا۔انہوں نے اس موقع پر کہا کہ ہم صحافی برادری کے ساتھ ہیں۔

حکومت آزادی اظہار رائے کو یقینی بنائے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ واقعے میں ملوث افراد کے خلاف بغیر کسی سیاسی مداخلت کے قانونی کاروائی کی جائے اور انہیں قانون سے متعلق سزا دی جائے۔وزیراعظم نے کہا کہ صحافیوں کے حقوق اور ان کی حفاظت ہمارے منشور میں بھی شامل ہے۔ اس موقع پر میڈیا اداروں کے واجبات کی ادائیگی سے متعلق بھی بات چیت ہوئی۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ دیگر حکومتی معاملات پر بھی گفتگو کی۔خیال رہے گذشتہ روز یہ افسوسناک واقعہ سامنے آیا جس میں نواز شریف کے گارڈز کی جانب سے صحافی کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔نجی ٹی وی چینل کا کیمرہ مین اپنے صحافتی فرائض نبھاتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف کی فوٹیج بنا رہا تھا کہ اس دوران نوازشریف کے ایک گارڈ نے کیمرہ مین واجد علی پر حملہ کر دیا۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کے تشدد سے نجی ٹی وی چینل کے کیمرہ مین بے ہوش ہو گئے۔اس واقعے پر اب تک تمام حکومتی اور غیر حکومتی شخصیات کی جانب سے ردعمل سامنے آ چکا ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سمیت حکومتی اراکین نے اس واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب پولی کلینک ہسپتال پہنچ گئیں تھیں جہاں انہوں نے کیمرہ مین واجد علی کو انصاف دلوانے کی یقین دہانی کروائی تھی۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ میاں  نوازشریف نے کسی کو تشدد کرنے کا آرڈر نہیں دیا انہوں نے کہاکہ نوازشریف نے واقعہ کا نوٹس لیاہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات