حکومت کی بڑی کامیابی، برٹش ایئرویز کا پاکستان سے پروازیں شروع کرنے کا فیصلہ

منگل 18 دسمبر 2018 14:15

حکومت کی بڑی کامیابی، برٹش ایئرویز کا پاکستان سے پروازیں شروع کرنے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2018ء) وفاقی حکومت نے سرمایہ کاری سے متعلق بڑی کامیابی حاصل کر لی ہے، برٹش ایئرویز نے دوبارہ پاکستان سے پروازیں شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق برٹش ایئرویز کی پروازوں کی بحالی سے پاکستان پر سرمایہ کاروں کااعتماد بڑھے گا۔

(جاری ہے)

برطانوی فضائی کمپنی نے 10سال پہلے پاکستان کیلیے آپریشنز بند کردیاتھا، برٹش ایئرویز نے 2008 میں اسلام آباد کے میریٹ ہوٹل بم دھماکے کے بعد اپنا آپریشن معطل کیا تھا۔

واضح رہے کہ پاکستان میں ایئرپورٹس پر فائرنگ اور دہشت گردی کے بڑھتے واقعات کے بعد کچھ غیر ملکی ایئر لائنز نے پاکستان میں اپنے فلائٹ آپریشنز معطل کر دیئے تھے۔چار سال قبل ہانگ کانگ کی نجی ایئرلائن کیتھے پیسیفک نے بھی کراچی ایئرپورٹ پر8جون کو ہونے والے دہشت گردی کے واقعہ کے بعد ہی اپنا فلائٹ آپریشن غیر معینہ مدت تک بند کرنے کا اعلان کردیا تھا۔