نوازشریف کی احتساب عدالتی میں پیشی ،ْ گارڈ کی جانب سے کیمرہ پر تشدد کے خلاف صحافیوں کا احتجاج

نوازشریف کا اپنے سیکیورٹی گارڈ کی جانب سے نجی ٹی وی کے کیمرہ مین پر تشدد پر صحافیوں سے افسوس کا اظہار سیکیورٹی گارڈز کے خلاف جو قانون کے مطابق کارروائی ہوئی اس میں ہر قسم کا تعاون کریں گے ،ْ سابق وزیر اعظم

منگل 18 دسمبر 2018 14:22

نوازشریف کی احتساب عدالتی میں پیشی ،ْ گارڈ کی جانب سے کیمرہ پر تشدد ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے قائد ،ْ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے اپنے سیکیورٹی گارڈ کی جانب سے نجی ٹی وی کے کیمرہ مین پر تشدد پر صحافیوں سے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیکیورٹی گارڈز کے خلاف جو قانون کے مطابق کارروائی ہوئی اس میں ہر قسم کا تعاون کریں گے۔ منگل کو سابق وزیراعظم محمد نواز شریف فلیگ شپ ریفرنس کی سماعت کیلئے اسلام آباد کی احتساب عدالت پہنچے تو صحافیوں نے گزشتہ روز پیش آنے والے ناخوشگوار واقعہ پر شدید احتجاج کیا۔

(جاری ہے)

نواز شریف سماعت کے بعد عدالت سے باہر آئے تو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا۔نواز شریف نے کہا کہ سیکیورٹی گارڈز کے خلاف جو قانون کے مطابق کارروائی ہوئی اس میں ہر قسم کا تعاون کریں گے۔ انہوںنے کہاکہ مریم اورنگزیب سے بھی اس معاملے پر بات ہوئی ہے، یہ بات یقین سے کہہ رہا کہ سب کام قانون کے مطابق ہوگا۔سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ سیکیورٹی گارڈز کے خلاف جو قانون کے مطابق کارروائی ہوئی اس میں ہر قسم کا تعاون کریں گے، مریم اورنگزیب سے بھی اس معاملے پر بات ہوئی ہے، یہ بات یقین سے کہہ رہا کہ سب کام قانون کے مطابق ہوگا۔