قومی ٹیم برٹش جونیئر سکوائش چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے برطانیہ روانہ

منگل 18 دسمبر 2018 14:27

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2018ء) قومی ٹیم برٹش جونیئر سکوائش چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے منگل کو برطانیہ روانہ ہوگئی۔

(جاری ہے)

پاکستان سکوائش فیڈریشن کے گیم ڈویلپمنٹ آفیسر عامر اقبال نے بتایا کہ برٹش جونیئر سکوائش چیمپئن شپ 2 سے 6 جنوری 2019ء تک برطانیہ کے شہر برمنگھم میں کھیلی جائے گی جس میں عباس زیب انڈر19-، حارث قاسم، فرحان ہاشمی اور اسد اللہ خان انڈر17-، محمد حمزہ خان، نور زمان اور محمداشہب عرفان انڈر15- جبکہ انس علی شاہ اور حمام احمد انڈر13- کیٹیگری کے مقابلوں میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایونٹ کیلئے باصلاحیت کھلاڑیوں کا انتحاب کیا ہے امید ہے کہ ایونٹ میں قومی کھلاری شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے کامیابی حاصل کرے گی۔

متعلقہ عنوان :