نوازشریف کے خلاف ریفرنس کی سماعت ،ْ

احتساب عدالت کا کمرہ عدالت میں (ن)لیگی رہنمائوں کی سرگوشیوں پر برہمی کا ا ظہار صرف کیس سے متعلقہ لوگوں کو موجود ہونا چاہیے جس سے ملنا ہوا س سے باہر جا کر ملیں ،ْ جج ارشد ملک کے ریمارکس ،ْ مریم اور نگزیب باہر چلی گئیں

منگل 18 دسمبر 2018 14:45

نوازشریف کے خلاف ریفرنس کی سماعت ،ْ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2018ء) اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے کمرہ عدالت میں (ن)لیگی رہنمائوں کی سرگوشیوں پر برہمی کا ا ظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ صرف کیس سے متعلقہ لوگوں کو موجود ہونا چاہیے جس سے ملنا ہوا س سے باہر جا کر ملیں ۔

(جاری ہے)

منگل کو احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم کے خلاف ریفرنسز کی سماعت کے آغاز پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما طارق فضل چوہدری اور مریم اورنگزیب نے کمرہ عدالت میں سرگوشیاں کیں جس پر فاضل جج نے شدید برہمی کا اظہار کیا۔

جج ارشد ملک نے طارق فضل چوہدری کو روسٹرم پر بلایا اور کہا کہ میں سمجھ رہا تھا کہ کوئی ان پڑھ ہیں لیکن کسی نے بتایا کہ آپ پڑھے لکھے ہیں، آپ کو عدالت کا کوئی احترام ہے، خدا کا خوف کریں۔جج ارشد عدالت نے کہا کہ میں صرف کیس سے متعلقہ لوگوں کو موجود ہونا چاہیے، جس سے ملنا ہو اس سے باہر جاکر ملیں۔عدالت کے اظہار برہمی کے بعد مریم اورنگزیب کمرہ عدالت سے باہر چلی گئیں۔