Live Updates

زرداری اور شہباز کو کچھ کرنے کی ضرورت نہیں عمران خان خود گر رہے ہیں ،ْ سید خورشید شاہ

منگل 18 دسمبر 2018 14:45

زرداری اور شہباز کو کچھ کرنے کی ضرورت نہیں عمران خان خود گر رہے ہیں ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ سابق صدر آصف زرداری، شہباز شریف یا ہمیں کچھ کرنے کی ضرورت نہیں بلکہ عمران خان کی حکومت تو خود گر رہی ہے ،ْہم تو چاہتے ہیں نظام چلے، مڈ ٹرم الیکشن ہوتا ہے تو یہ دوبارہ آنے کا بھی نہ سوچیں، مڈ ٹرم ہوئے تو کیا یہ 2013 والی 35 سیٹیں بھی لے پائیں گے ،ْابھی کراچی سے ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کی 11 سیٹیں چھینی وہ نہیں ملیں گی۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے رہنما پیپلز پارٹی خورشید شاہ نے کہا کہ ہمیں عمران خان کی حکومت کو گرانے کی کیا ضرورت ہے، آصف زرداری، شہباز شریف یا ہمیں کچھ کرنے کی ضرورت نہیں یہ تو خود گر رہا ہے، ان کے پاس آج بھی جو اکثریت ہے وہ اپنی نہیں ہے، بی این پی مینگل، ایم کیو ایم، باپ، دو تین جماعتیں ہیں جن کی اکثریت ہے، ہم تو چاہتے ہیں نظام چلے، مڈ ٹرم الیکشن ہوتا ہے تو یہ دوبارہ آنے کا بھی نہ سوچیں، مڈ ٹرم ہوئے تو کیا یہ 2013 والی 35 سیٹیں بھی لے پائیں گے، ابھی کراچی سے ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کی 11 سیٹیں چھینی وہ نہیں ملیں گی۔

(جاری ہے)

سید خورشید شاہ نے کہا کہ تحریک لبیک کو کھڑا کرنے سے انہیں 30 کے قریب زائد نشستیں ملیں ،ْجو اب ان سے ناراض ہے، ہمارے کچھ اداروں نے 30 ،35 اچھے لوگ پکڑ کر دئیے تھے وہ الیکٹ ایبلز ناراض ہیں، ان کی پارٹی کے اپنے لوگ ناراض ہو چکے ہیں۔رہنما پیپلزپارٹی نے کہا کہ کابینہ ایسی تنظیموں سے ملاقاتیں کر رہی ہے جو شک کے دائرے میں ہیں، مہنگائی بڑھتی جا رہی ہے اور یہ اپنی غلطیوں کو چھپا رہے ہیں، ہم نیب قانون میں ترمیم سمیت ہر اس چیز کیلئے تیار ہیں جس سے پاکستان بہتر ہو سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک سال میں دو دفعہ بجٹ لے آئے اور اب تیسرے کی تیاری ہے، 12-2011 میں دنیا میں تیل قیمت 110 ڈالر فی بیرل اور ملک میں 94 روپے لیٹر تھی، آج دنیا میں تیل 60 ڈالر فی بیرل اور ملک میں 114 روپے لیٹر ہے، انہیں صرف تیل سے اربوں روپے اضافی مل رہے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات