جنگلات کے تحفظ کیلئے چین، پاکستان سے تعاون کریگا ،ْچینی سفیر یائو جنگ

90 کی دہائی میں ہمیں بھی اس ہی طرح کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا جس پر ہم نے گرین وال بنانے کا فیصلہ کیا تھا چین، پاکستان سے بڑا ملک ہے تو ہمیں مسائل بھی زیادہ تھے ،ْہم نے آگاہی پھیلا کر مسائل حل کیے ،ْ انٹرویو

منگل 18 دسمبر 2018 14:48

جنگلات کے تحفظ کیلئے چین، پاکستان سے تعاون کریگا ،ْچینی سفیر یائو جنگ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2018ء) چین کے سفیر یاؤ جنگ نے کہا ہے کہ پاکستان کی حکومت کو جنگلات کاٹنے سے روکنے اور درخت لگانے کے حوالے سے بڑے پیمانے پر آگاہی پھیلانی چاہیے تاکہ ملک میں جنگلات کو تحفظ حاصل ہوسکے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویومیں چینی سفیر نے کہا کہ 90 کی دہائی میں ہمیں بھی اس ہی طرح کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا جس پر ہم نے گرین وال بنانے کا فیصلہ کیا تھا، چین، پاکستان سے بڑا ملک ہے تو ہمیں مسائل بھی زیادہ تھے تاہم ہم نے آگاہی پھیلا کر مسائل حل کیے، پاکستان کی موجودہ حکومت نے بھی اس معاملے پر دلچسپی کا اظہار کیا ہے اور مجھے امید ہے کہ مسئلے کا حل نکال لیا جائیگا۔

سفیر نے کہا کہ جنگلات کو محفوظ بنانے کے لیے وقت درکار ہوتا ہے تاہم ایک مرتبہ اس کے لیے اقدامات کا آغاز ہو تو بہتری ضرور آتی ہے۔

متعلقہ عنوان :