امریکہ پاکستان میں تحریک انصاف کی حکومت کے ساتھ کام کرنے کا خواہاں ہے ،ْ بریڈ شرمین

منگل 18 دسمبر 2018 14:48

امریکہ پاکستان میں تحریک انصاف کی حکومت کے ساتھ کام کرنے کا خواہاں ..
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2018ء) امریکی کانگریس کے رکن اور ایوان کی خارجہ امور کمیٹی کے مستقبل میں ممکنہ چیئرمین بریڈ شیرمین نے کہا ہے کہ امریکہ پاکستان میں موجودہ حکومت کے ساتھ اسی طرح کام جاری رکھنا چاہتا ہے ،ْ جیسے سابق حکمرانوں کے ساتھ جاری تھا۔صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے اس تاثر کو مسترد کیا کہ امریکا، پاکستان کی علاقائی سالمیت کی مخالف قوتوں کی حمایت کر رہا ہے۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ دونوں ممالک کے درمیان بہتر تعلقات کے فروغ کیلئے ٹرمپ انتظامیہ پاکستان کی موجودہ حکومت کے ساتھ کام کرے گی جس پر ان کا کہنا تھا کہ ہم دنیا بھر میں مختلف حکومتوں کے ساتھ کام کرتے ہیں، بطور ملک ہم ان حکومتوں سے اسی طرح بات کرتے جیسے وہ موجود ہوتی یں۔

(جاری ہے)

انہوں نے خبردار کیا کہ ملک کے سویلین اداروں کی کمزوری پوری قوم کے لیے تباہ کن نتائج مرتب کرسکتی ہے۔

کانفرنس کے دوران امریکا کی جانب سے پاکستان میں علیحدگی پسند قوتوں کی حمایت کے الزام کا جواب دیتے ہوئے کانگریس رکن بریڈ شیرمین نے کہا کہ دوسری حکومتوں کی علاقائی سالمیت کی حمایت کے لیے حکومتوں کا ایک قدرتی رجحان تھا اور میں نے ایسا نہیں دیکھا کہ امریکا کی وجہ سے پاکستان کی علاقائی سالمیت کو تبدیل کرنے کی حمایت کی گئی ہو۔کانگریس رکن نے کانفرنس میں اپنے خطاب میں پاکستان میں آخری انتخابی عمل میں شفافیت پر تحفظات کا اظہار کیا۔اس موقع پر انہوں نے ایبٹ آباد میں اسامہ بن لادن کی روپوشی کی معلومات دے کر امریکی فورسز کی مدد کرنے والے ڈاکٹر شکیل آفریدی کی رہائی کے مطالبے پر زور دیا ۔