نیب انویسٹی گیشن مکمل کیے بغیر ملزم کو گرفتار کرنے کیخلاف درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق مزید دلائل طلب

منگل 18 دسمبر 2018 15:09

نیب انویسٹی گیشن مکمل کیے بغیر ملزم کو گرفتار کرنے کیخلاف درخواست کے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے نیب انویسٹی گیشن مکمل کیے بغیر کسی ملزم کو گرفتار کرنے کے خلاف کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کرتے ہوئے درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق مزید دلائل طلب کرلئے ۔

(جاری ہے)

اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ آرٹیکل 10 کے تحت کسی بھی ملزم کو دوران تفتیش گرفتار نہیں کیا جا سکتا، ملزم کووجوہات بتائے بغیر گرفتارکرنا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

نیب آرڈیننس کی سیکشن 24اے اور 24 ڈی آئین سے متصادم ہیں، استدعا ہے کہ نیب آرڈیننس کی سیکشن 24اے اور 24ڈی کو کالعدم قرار دیا جائے اورتمام گرفتار ملزمان کو رہا کرنے کا حکم دیا جائے۔ فاضل عدالت نے سماعت ایک ہفتے تک ملتوی کرتے ہوئے درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق مزید دلائل طلب کر لئے۔