ٹماٹرکی اچھی فصل کے لئے ہائبرڈ اقسام کاشت کی جائیں، محکمہ زراعت

منگل 18 دسمبر 2018 15:15

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2018ء)محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو ٹماٹرکی شاندارفصل حاصل کرنے کے لئے ٹنل میں سالانہ ایف ون‘ ساحل ایف ون ‘ نقیب کی کاشت کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ ان اقسام کی کاشت سے ٹماٹر کی بہترپیداوارحاصل کی جاسکتی ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ کے ترجمان نے بتایا کہ ٹماٹرکی ٹنل میں کاشت کے لئے دو طرح کی اقسام سے استفادہ کیاجاسکتاہے جن میں ایک لمبے قد والی دوسری چھوٹے ودرمیانے قدوالی قسم شامل ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ حالیہ تجربات سے یہ بات بھی ثابت ہوئی ہے کہ ٹنل میں کاشت کیلئے ٹماٹرکی دوغلی یعنی ہائبرڈ اقسام زیادہ موزوں ہے۔انہوں نے بتایا کہ ٹماٹرکی سالارایف ون قسم عمومی کاشت کیلئے منظورکی گئی ہے جو72ٹن فی ایکڑ تک پیداوار دیتی ہے اسی طرح ساحل ایف ون نامی لمبے قد والی امپورٹڈ قسم میں ٹماٹرکا سائز قدرے بڑا اورشکل لمبوتری دل نماہوتی ہے۔