جنوبی کوریا میں اوسط عمر کے افراد کی 55.2 فیصد آبادی نجی قرضوں کا شکار

منگل 18 دسمبر 2018 15:15

سیئول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2018ء) جنوبی کوریا میں اوسط عمر کے افراد کی 55.2 فیصد آبادی نجی قرضوں کا شکار ہے جو انھوں نے بینکوں اور دیگر ذرائع سے حاصل کر رکھے ہیں۔

(جاری ہے)

قومی ادارہ برائے اعداد و شمار کی منگل کو جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق ملک کے 40 سے 64 سال کی عمر تک کے افراد کی اکثریت (55.2 فیصد ) نجی قرضوں کے بوجھ تلے دبی ہے جن کی 2017 ء کی اوسط واجب الادا رقم 39.11 ملین وان (34600 ڈالر) ہے جو 2016 ء کے مقابلے میں 0.8 فیصد زیادہ ہے،2016 ء میں اس کی اوسط واجب الادا رقم 36.33 ملین وان رہی۔اپنے گھررکھنے والے شہریوںکی اوسط واجب الادا رقم بڑھ کر 79.41 ملین وان جبکہ بغیر گھر کے افراد کا اوسط قرضہ 20 ملین وان رہا۔

متعلقہ عنوان :