’پیتھائی ،ْ آندھراپردیش سے ٹکرا گیا ،ْ سلائیڈنگ کے باعث ایک شخص ہلاک

تیزہوائوں سے درخت جڑ سے اکھڑ گئے ،ْ بجلی کے پول گر گئے،وشاکاپٹنم ائیر پورٹ پر پروازیں بھی منسوخ سمندری طوفان کیزیر اثر آندھراپردیش اور اڑیسہ میں بھی آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دور ان بارشوں کا امکان

منگل 18 دسمبر 2018 15:16

پیتھائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2018ء) سمندری طوفان پیتھائی بھارتی ریاست آندھراپردیش کے ساحلی علاقوں سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میںلینڈ سلائیڈنگ کے باعث ایک شخص ہلاک ہو گیا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز آندھراپردیش کے ساحلی علاقوں سے ٹکرانے والے طوفان پیتھائی کے باعث بارشیں ہوئیں،تیزہوائوں سے درخت جڑ سے اکھڑ گئے اور بجلی کے پول گر گئے،وشاکاپٹنم ائیر پورٹ پر پروازیں بھی منسوخ کرنی پڑیں۔اڑیسہ کے نشیبی علاقوں سے 11 ہزار افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا ۔بھارتی محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان کیزیر اثر آندھراپردیش اور اڑیسہ میں بھی آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دور ان بارشوں کا امکان ہے۔